ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ملک گیر سطح حفظ القُرآن پلس پروگرام کے تحت

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ملک گیر سطح حفظ القُرآن پلس پروگرام کے تحت

Sat, 13 May 2017 11:21:56    S.O. News Service

شاہین ہائی اسکول بیدر میں جماعت دہم کے امتحان میں حفاظ طلباء کا شاندار مُظاہرہ ‘تاریخ ساز نتائج

بیدر،12؍مئی(ایس او نیوز؍محمد امین نواز بیدر ) ملک گیر سطح پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کی عصری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے متعارف کئے جانے والے’’حفظ القرآن پلس‘‘ کورس کے تحت کے شاہین ادارہ جات بیدر سے 49حفاظ طلباء نے اس دفعہ جماعت دہم کا امتحان دیا ۔امسال جماعت دہم کے نتائج میں شاہین حفظ القرآ ن پلس کے طلباء کی قابل ذکر ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے ۔حفظ القُرآن پلس کے تحت جماعت دہم میں 49طلباء و طالبات نے امتحان تحریر کیا تھا۔جس میں 38طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔جن حفاظ نے جماعت دہم میں ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی ان کے نام اور فیصد اس طرح ہے ۔حافظ معاذ احمد شیخ بنگلور نے91.68فیصد‘ حافظ محمد ریحان خان حیدرآباد89.92فیصد‘حافظ سید خواجہ معین الدین بنگلور89.76فیصد حافظ‘نایا عاقب احمد خان بنگلور89.44فیصد‘حافظہ رُخسار سلطانہ بیدر94.72فیصد‘ حافظہ درخشاں گوہر87.36فیصد‘ حافظہ شاہین سُلطانہ 86.08فیصد‘حافظ زیبا امرین 85.28فیصد رہا۔اس طرح درجہ اول سے 23حفاظ نے کامیابی حاصل کی ‘اور درجہ دوم میں 4حفاظ اور درجہ سوم میں 3حفاظ نے کامیابی حاصل کی ۔حفاظ طلباء کے نتائج کا جملہ فیصد 77رہا ہے ۔اس مرتبہ شاہین ادارہ جات بیدر سے عالمہ طالبات نے بھی جماعت دہم میں بہتر و امتیازی نشانات حاصل کئے ہیں ۔جملہ9عالمہ طالبات نے جماعت دہم کا امتحان تحریر کیا۔8عالمہ طالبات نے ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی ہے جن کے نام اس طرح ہیں عالمہ ثانیہ ناز 95.84فیصدعالمہ ‘ علونیہ 93.92فیصد‘ عالمہ شاہرہ آمنہ 92.48فیصد‘عالمہ روما رُخسار91.36فیصد‘ عالمہ حمیرہ نوشین 88.96فیصدعالمہ ‘ بشری رحمن خان 88.32فیصد‘عالمہ تمکین فاطمہ 88.16فیصد ‘عالمہ صُحی فاطمہ 868.88فیصدنشانات حاصل کرتے ہوئے بہتر نتائی لائے ہیں ۔جبکہ ایک عالمہ نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ۔اس طرح ان کا نتیجہ صد فیصد رہا ہے ۔حفاظ طلباء جنہوں نے تمام زبانوں اور پرچوں کے علاوہ ریاستی زبان کنڑا کو اس سے قبل دیکھا تک نہیں تھا، تعلیم کے دوران اس طرح تیاری کرکے دہم جماعت کا امتحان دلانا اور نمایاں نشانات سے کامیابی کے حصول کیلئے آمادہ کرنا ایک ایساکام ہے جس کی بدولت ملت کے حفاظ کی خدمت کی جارہی ہے تاکہ یہ آگے چل کر ڈاکٹر ، انجینئر ، سائنسدان ، اکاؤنٹنٹ ، لیکچررس بن سکیں ۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین نے ان نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی دراصل ہماری تعلیمی بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابی ہے۔ جن طلباء وطالبات نے اپنے مستقبل کو سمجھ کر خوب محنت کی ۔ ایسی محنت کرنے والوں کو پرمسرت انعام ملنا چاہیے تھااور وہ مل کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ شاہین علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست اور این آرآئیز کے طلبا کو بہتر تعلیم دینے کا عزم رکھتاہے ۔اور اس کیلئے اولیائے طلباء کاتعاون ضروری ہے۔ میں ان نتائج پر اپنے اسٹاف طلباء اور اولیائے طلبا کو مبارک باد پیش کیا ۔اور کہا کہ شاہین ادارہ جات نے اپنے قیام سے ہی طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں رول ادا کررہا ہے۔ہم دیکھتے تھے کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بن رہا ہے اور انجینئرکا بیٹا انجینئر بن رہا ہے مگر شاہین ادارہ جات نے اس سوچ کو بدل دیا اور تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کرتے ہوئے بتادیا کہ ایک غریب خاندان کا طالبِ علم بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے اور انجینئر بھی بن سکتا ہے ۔ہم نے ایسے کئی ذہن اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور وہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔محترمہ مہر سُلطان صدر معلمہ شاہین ادارہ جات نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ۔


Share: